ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 35 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی 596 رپورٹ میں 35 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 24 مثبت مریضوں کو صحتیاب بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 368 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 95 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 35 نئے معاملے ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 7440 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔