جبکہ دیگر عہدیداروں کے لئے حق رائے دہی ہوئی۔ مصطفیٰ خاں گزشتہ آٹھ برسوں سے اس عہدے پر قائم ہیں۔ ان کے کام اور انکے مزاج پر وکاس بھون ملازمین مکمل طور سے مطمئن ہیں۔
بارہ بنکی میں وکاس بھون کے آڈیٹوریم میں وکاس بھون کرمچاری پریشد کا اجلاس اور انتخابات منعقد کیا گیا۔
تقریب میں وکاس بھون کے تمام 400 سے زیادہ ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ملازمین نے اپنے مسائل پیش کئے اور ملازمین کے مفاد کے لئے تمام مشورہ دئے۔
![وکاس بھون کرمچاری سنگھ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bbk-02-ijlasaurintekhab-vis-upur10001_29022020185426_2902f_02168_159.jpg)
اجلاس میں تنظیم کے خزانچی نے تمام خرچوں اور آمدنی کا حساب پیش کیا۔ اس کے بعد وکاس بھون کرمچاری پریشد کے عہدے داران کے انتخاب کا عمل شروع ہوا۔
اس عمل میں مویشی پروری محکمہ کے کلرک مصطفیٰ کمال کو تمام ملازمین نے بلا اختلاف اپنا صدر منتخب کیا، جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے ہوئی ووٹنگ میں گورو ورما نے بازی ماری۔