ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity in Noida: نوئیڈا کے مسلمانوں نے کانوڑ یاتریوں کا استقبال کیا - اترپردیش نیوز

نوئیڈا کے مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کی مثال پیش کرتے ہوئے ہری دوار سے گنگا جل لانے والے کانوڑ یاتریوں کا نوئیڈا میں شاندار استقبال کیا۔ Muslims Welcome Kanwariyas in Noida

نوئیڈا کے مسلمانوں نے کانوڑ یاتریوں کا استقبال کیا

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 7:15 PM IST

نوئیڈا: الفلاح ہیومینٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زینت جمال نے کہا کہ ہم ہر برس اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں لیکن گذشتہ دو برسوں سے کورونا کی وجہ سے پروگرام کرنے سے قاصر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں عقیدت مند ہریدوار سے نوئیڈا آرہے ہیں۔ اس دوران نوئیڈا سیکٹر 12 کے مین روڈ پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کانوڑیوں کے استقبال کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے عقیدت مندوں کا پھولوں کی پتیوں سے خیر مقدم کیا اور ان کے لیے پھلوں کا بھی اہتمام کیا۔ عقیدت مندوں میں پھل فروٹ اور پانی تقسیم کیا گیا۔

نوئیڈا کے مسلمانوں نے کانوڑ یاتریوں کا استقبال کیا

اس دوران دیکھا گیا کہ ایک مسلم نوجوان ایک عقیدت مند کو گود میں اٹھا کر نعرے لگا رہا ہے۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس خیر سگالی کو ہر طرف سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hindu Muslim Unity in Delhi: باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.