ETV Bharat / state

مسلمانوں کو عدلیہ پر پورا بھروسہ : ریحان اختر - Discrimination against Muslims

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ریحان اختر قاسمی سے کورونا وائرس، مسلمان اور میڈیا کے رول پر خصوصی گفتگو۔

مسلمانوں کو عدلیہ پر بھروسہ : ریحان اختر

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:47 PM IST

علی گڑھ: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں گزشتہ مہینوں سے لاک داؤن جاری ہے اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ریحان اختر قاسمی سے کورونا وائرس، مسلمان اور میڈیا کے رول پر خصوصی گفتگو کی۔

یونیورسٹی شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ریحان اختر قاسمی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'اس وقت بھارت میں جو ماحول ہے وہ میڈیا کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

مسلمانوں کو عدلیہ پر بھروسہ : ریحان اختر۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'مارچ سے جون کے درمیان کورونا جیسی وبا کو مذہب اور مسلمانوں سے جوڑ کر دیکھا گیا ہے۔ ختلف شہروں میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کئے گئے سبزی فروش اور مسلم دکانداروں کے ساتھ مسلمان ہونے کے ناطے ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس دوران جمعیۃ علماءہند نے سپریم کورٹ میں جوعرضی داخل کی اور سپریم کورٹ نے اس کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر سنوائی کے لئے تاریخ مقرر کر دی اور کہاں ' پریس کونسل آف انڈیا کو بھی اس میں فریک بنانا چاہیے۔

ریحان اختر قاسمی نے مزید کہا کہ 'مسلمانوں کو بھارت میں آج کسی پر بھروسہ ہے تو وہ سپریم کورٹ پر ہے۔ عدلیہ جو بھی فرمان جاری کرتی ہے مسلمان اس کو تسلیم کرتا ہے، میڈیا کا جو مسلمانوں کے خلاف رول رہا ہے سپریم کورٹ اس پر ایکشن لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.