ETV Bharat / state

ایک ساتھ 200 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت سے مسلمان خوش - بنارس کے مسلمان

انتظامیہ نے 200 افراد کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے اس سے نہ صرف عوام خوش ہیں بلکہ بنارس کے علماء طبقے میں بھی خوشی کی لہر ہے۔

Muslims happy to allow 200 people to pray together In Vns
ایک ساتھ 200 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت سے مسلمان خوش
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 10:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے ایک طویل مدت تک پانچ افراد پر مشتمل لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی اس کے بعد انتظامیہ نے نرمی دیتے ہوئے 100 افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی اس کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے مسجد میں ایک ساتھ دو سو افراد پر مشتمل لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

ایک ساتھ 200 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت سے مسلمان خوش

انتظامیہ کے اس فیصلے سے نہ صرف عوام خوش ہے بلکہ علماء میں بھی خوشی کی لہر ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جامع مسجد عثمانیہ کے خطیب و امام مفتی ہارون رشید نقشبندی نے کہا کہ انتظامیہ کے منظم فیصلے سے بنارس کے عوام خوش ہیں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنارس میں خصوصی طور سے مسلمان ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر و عید الاضحی کی نماز بھی انتظامیہ کے حکم کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل لوگوں نے ہی ادا کیا تھا، لیکن اب جب انتظامیہ نے 200 افراد کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے اس سے نہ صرف عوام خوش ہیں بلکہ بنارس کے علماء طبقے میں بھی خوشی کی لہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل مدت سے لوگوں کو ایک ساتھ نماز ادا نہ کرنے کا ملال تھا اب لوگوں میں خوشی ہے۔ اب مسلمان خالق کائنات کی بارگاہ میں باجماعت نماز ادا کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.