ETV Bharat / state

Muslim Youth up in Bareilly UP مندر میں ہندو خاتون کے ساتھ بیٹھے مسلم نوجوان کی پٹائی، کیس درج - Mob Lynching Cases in india

اترپردیش کے بریلی کے مندر کے احاطے میں ایک مسلم نوجوان کو ہندو عورت کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھ کر ہندو تنظیموں کے کارکنان نے اس کی شدید طریقے سے پٹائی کر دی۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔ Muslim Youth with Hindu Woman in Temple

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 9:01 AM IST

Updated : Sep 17, 2023, 9:17 AM IST

بریلی میں مندر میں ہندو خاتون کے ساتھ بیٹھے مسلم نوجوان کی پٹائی

بریلی: ضلع کے کیلا تھانہ علاقے کے ایک قدیم مندر کے احاطے میں ہفتہ کو ہندو عورت کے ساتھ ایک مسلم نوجوان کی پٹائی کر دی گئی۔ مندر میں ایک مسلم نوجوان کو دیکھ کر ہندو تنظیم کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور اس کی خوب پٹائی کی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کیلا تھانہ علاقہ کے رہائشی مسلم نوجوان ایشان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پڑوس میں رہنے والی ایک ہندو خاتون اپنے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر سے چلی گئی تھی۔ خاتون کے غصے میں گھر سے نکلنے کے بعد اس کے گھر والے اور پڑوسی اس کی تلاش کے لیے جمع ہوگئے۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ ہندو خاتون کی تلاش میں علاقے کے قدیم مندر کے احاطے میں پہنچا۔ یہاں اسے وہ پڑوسی ہندو عورت مل گئی جو غصے میں گھر سے نکلی تھی۔

متاثرہ مسلم نوجوان کے مطابق مسلم نوجوان خاتون کو گھر لوٹنے کے لیے راضی کر رہا تھا۔ اس دوران مندر میں مسلم نوجوان کو خاتون کے ساتھ دیکھ کر ہندو تنظیم کے لوگ مشتعل ہوگئے۔ ہندو تنظیم کے کارکنان نے مسلم نوجوان کو مارنا شروع کر دیا۔ اس نوجوان کے ساتھ موجود ہندو خاتون لوگوں کو بتانے کی کوشش کرتی رہی، لیکن اس کی بات نہیں سنی گئی۔ مشتعل لوگوں نے نوجوان کو بری طرح پیٹا۔ کسی نے مندر میں مسلم نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ مارپیٹ کرنے والے ملزمین کا دعویٰ ہے کہ مسلم نوجوان مندر میں لو جہاد پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ حملہ کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے گھر والے بھی پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: Mob Lynching of Muslims مسلمانوں کے خلاف لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر سپریم کورٹ کا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس

Mob Lynching گائے اسمگلنگ کے شبہ میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار، چھ افراد گرفتار

Mob Lynching In Saran سارن میں ٹرک ڈرائیور ہجومی تشدد کا شکار

پولیس نے بتایا کہ کیلا پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر راجیو کمار نے بتایا کہ ہفتہ کو مندر کے احاطے میں ایک نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ متاثرہ نوجوان ایشان کی شکایت پر چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 17, 2023, 9:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.