ETV Bharat / state

علی گڑھ : مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا - ماب لنچنگ پر قابو

ملک کے مختلف مقامات خاص کر ریاست اتر پردیس میں ماب لنچنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مذہب کے نام پر غریب مزدور اور لاچاروں کو نشانہ بنانا اور زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوا کر ان کی پٹائی کر زخمی کرنا، اب عام ہو گیا ہے۔

علی گڑھ : مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 9:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں تھانہ ہردعا گنج علاقے کے ایک مسلم مزدور عامر خان سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے۔ ساتھ ہی عامر کو بری طرح مارا پیٹا بھی گیا۔ زخمی حالت میں عامر کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

علی گڑھ : مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا

ملک کے مختلف مقامات خاص کر ریاست اتر پردیس میں ماب لنچنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ماب لنچنگ پر قابو پانے میں حکومت ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ مذہب کے نام پر غریب مزدور اور لاچاروں کو نشانہ بنانا اور زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوا کر ان کی پٹائی کر زخمی کرنا، اب عام ہو گیا ہے۔

ضلع علی گڑھ کے علاقے تھانا ہردعا گنج کے سللا ویساونپر گاؤں کے رہائشی محمد عامر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی حادثہ پیش آیا، جب وہ دن میں مزدوری کر لوٹ رہے تھے تبھی دو لوگوں نے اسے روک کر زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے اور پھر اس کی پٹائی بھی کی، موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے اس کو پوری طرح زخمی کر دیا گیا۔

زخمی عامر خان نے بتایا کہ میں پھیری پر کپڑے بھیجتا ہوں جب میں کپڑے دے کر واپس آ رہا تھا تو دو لوگ باپ اور بیٹا میرے پاس آئے اور مجھ سے کہنے لگے جے شری رام بول، میں نے جے شری رام بول دیا تو مجھے مارنا شروع کر دیا اور کہنے لگے تو 'ملا' ہے 'ملا' اور کہنے لگے تجھے کس نے بھیجا ہے یہاں پر، تو یہاں پر کیسے آیا، تیرا نام کیا ہے، تو میں نے کہا میں یہاں روزانہ آتا ہوں، میں پھیری پر کپڑے بھیجتا ہوں، انہوں نے میری ایک نہ سنی اور موبائل نکال کر میری ویڈیو بنانی شروع کر دی۔

عامر کے رشتے دار نے بتایا کہ جے شری رام کے نعرے لگوائے بعد وہ لوگ اندر سے ایک تصویر نکال کر لائے اور کہا اس کی پوجا کر، وہاں پر موجود ایک غیر مسلم خاتون نے بھی کہا کہ اب اس کو چھوڑ دو کیا جان سے مار دو گے۔ راجو اور دیوندر نام کے شخص نے عامر خان کی پٹائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اجین: مسلم شخص کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر کیا گیا مجبور

عامر خان کے والد رئیس الدین نے بتایا کہ میں دہلی میں تھا، مجھے اطلاع ملی کہ تمہارے لڑکے کو دو لوگ پکڑ کر زبردستی پٹائی کر رہے ہیں تو میں وہاں سے بس سے سفر کر ابھی پہنچا ہوں۔ میرا لڑکا کپڑا بیچتا ہے، دو لوگوں نے اس کو پکڑ کر زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے اور گردن پر ڈھنڈے مارے، آپ دیکھ سکتے ہیں میرا بیٹا عامر خان شدید زخمی ہے۔

وہیں اس معاملے پر سرکل آفیسر (سی او) اترولی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فورا ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔ علاج کے لیے زخمی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عامر خان کے والد رئیس الدین کی شکایت کے مطابق دفعہ 307، 323 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.