ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi نے ایک پروگرام کہا کہ بی جے پی کے مودی یوگی فیکٹر نے 'مسلم یادو' فیکٹر کی جگہ لے لی ہے اور پچھلی حکومت فرقہ پرست اور ذات پات پر مبنی تھا۔ پہلے یوپی کا شمار 'بیمارو' ریاستوں میں ہوتا تھا، لیکن یوگی حکومت نے ریاست کی تصویر بدل دی۔ اتر پردیش میں سنہرہ دور شروع ہو چکا ہے۔
نقوی نے کہا کہ بی جے پی نے سبھی باوقار ترقی کے عزم کے ساتھ سیوڈو سیکولرازم Pseudo Secularism اور بھید بھاو کی سیاست کو شکست دی ہے۔ مودی-یوگی کا ایم وائی (مودی-یوگی) فیکٹر جامع بااختیار بنانے کا مترادف ہے۔ اس نے سابقہ ایم وائی (مسلم-یادو) فیکٹر کے معنی کو بدل دیا ہے، جو فرقہ پرستی اور ذات پرستی کی علامت تھی۔
انہوں نے ہلدونی گاؤں کے ایک جان چوپال میں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی (ایس پی-بی ایس پی-کانگریس) سنڈیکیٹ نے اپنے 60 سال سے زیادہ دور حکومت میں اتر پردیش کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس ایس بی سی سنڈیکیٹ کے ذریعہ بہترین ریاست کو بیمارو 'BIMARU' ریاست بنائی گئی تھی۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ انتخابات کے دوران حزب اختلاف کو سبق سکھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ، راج ناتھ سنگھ اور اب یوگی آدتیہ ناتھ کا یوپی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر دور ریاست کا سنہرہ دور مانا جاتا ہے۔