ETV Bharat / state

رامپور: مسلم خواتین نے گرودوارے میں خون کا عطیہ کیا - ویر خالصہ سیوا سمیتی

عالمی یوم عطیہ کے موقع پر ضلع رامپور کے سول لائنس علاقے میں واقع گرو گرنتھ صاحب گرودوارہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

رامپور: مسلم خواتین نے گرودوارے میں خون کا عطیہ کیا

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:21 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں گرودوارہ پہنچ کر اپنے خون کا عطیہ کیا۔ اسلامی تنظیم 'ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجنس اینڈ نالج' کی خواتین ونگ نے 'ویر خالصہ سیوا سمیتی' کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد سول لائنس علاقے میں واقع گرودوارہ میں کیا۔

انسانیت کے تحفظ اور اس کی بقاء کے لیے خون کا عطیہ بھی ایک اہم خدمت کے طور پر مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی تنظیموں کے کارکنان مختلف مواقع پر اپنے خون کا عطیہ کرکے دوسروں کی زندگی بچانے کا کام کرتے ہیں۔

رامپور: مسلم خواتین نے گرودوارے میں خون کا عطیہ کیا

عالمی یوم عطیہ کے موقع پر ضلع رامپور کے سول لائنس علاقے میں واقع گرو گرنتھ صاحب گرودوارہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام دعوتی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک کی خواتین ونگ نے ویر خالصہ سیوا سمیتی کے اشتراک سے کیا۔

اس موقع پر ورک کی سربراہ سومو طارق کی قیادت میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے گرودوارہ پہنچ کر اپنے خون کا عطیہ کیا۔

سومو طارق نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ 'اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایمان والوں کو حکم دیا ہے کہ بھلائیوں میں ایک دوسرے کے کام آئیں۔ یہی وجہ ہے جب ویر خالصہ سیوا سمیتی کی گیانی جی نے مشترکہ کیمپ منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی تو اپنی ورک کارکنان کے ساتھ وہ یہاں پہنچیں اور تمام خواتین نے ملکر خون کا عطیہ کیا۔'

وہیں گیانی کور نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کو بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج وہ مسلم خواتین کے ساتھ ملکر اس کام کو انجام دے رہی ہیں۔ گیانی کور نے کہا کہ 'اس کیمپ نے ان کو بہت حوصلہ عطاء کیا اور وہ آئندہ بھی اپنی سکھ بہنوں کے ساتھ ساتھ مسلم بہنوں کو لےکر مختلف فلاحی سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔'

اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات نے خون عطیہ کرنے والی خواتین کو بطور تحفہ چھاتے پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.