بی ایچ یو کی طالبہ رابعہ انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ بنارس کے ہر علاقے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ضرورت مند و مزدور اور پیدل مسافروں کے مدد کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد مڑواڈھہیہ علاقے سے ہوتے ہوئے کینسر ہاسپیٹل، کینٹ اسٹیشن، بس اسٹاپ پر کھانا کھلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کچھ بھوکے افراد نے مطالبہ کیا تھا کہ دوپہر میں کھانا تقسیم نہیں ہوتا ہے، ایسے میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف دوپہر میں کھانا کھلا رہے ہیں بلکہ ان کے مطالبے کے مطابق کھانے لارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کی مسلم خواتین اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور کہا کہ مسلم خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہے۔
ہمارے اندر بہت جذبہ ہے اور ہم اسی جذبے کے تحت سماج کی خدمت کر رہے ہیں۔