ETV Bharat / state

مسلم خاتون نے روزہ توڑ کر ہندو نوجوان کی جان بچائی - الیشہ خان

نفرتوں اور تعصب کے اس دور کے ساتھ ہی کورونا وبا کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے دور بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں ایک مسلم خاتون نے روزہ توڑ کر ایک ہندو نوجوان کو خون دے کر انسانیت کی ایک زندہ مثال پیش کی۔

مسلم خاتون نے روزہ توڑ کر ہندو نوجوان کی جان بچائی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 12:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع کھیری میں ایک روزہ دار خاتون نے ایک ہندو نوجوان کو خون دے کر اس کی جان بچائی۔

محلہ مہسانہ کے رہنے والے وجے کمار رستوگی کی حالت اچانک خراب ہوگئی، انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا، ڈاکٹرز نے کہا کہ انہیں خون کی سخت ضرورت ہیں۔

وجے کو پازیٹیو خون کی ضرورت تھی۔بلڈ گروپ میں بھی اس گروپ کا خون نہ ہونے کے سبب ان کی پریشانی بڑھ رہی تھی۔ اہلخانہ در در بھٹک رہے تھے۔

اسی دوران ان کی بلڈ بینک میں کام کرنے والے سوشانت سنگھ سے ملاقات ہوگئی، سوشانت نے بھگت سنگھ نیسوارتھ سیوا سمیتی چلانے والے جسپال سنگھ پالی سے رابطہ کرایا، جسپال نے سماجی کارکن اور ایس پی رہنما تروپتی اوستھی سے رابطہ کیا، تروپتی کے رابطے میں ہدایت نگر کی الیشہ خان تھیں، جن کا او پازیٹیو بلڈ گروپ ہے۔

ان لوگوں نے الیشہ سے رابطہ کیا، اور پوری بات بتائی، بلڈ ڈونیٹ کرنے کی گزارش کی تو پہلے الیشہ نے روزے کا حوالہ دیا، لیکن جب انہیں مریض کی حالت کا پتا چلا تو وہ فوراً راضی ہوگئیں۔

الیشہ نے روزہ توڑ کر وجے رستوگی کو خون دیا، وجے کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.