ETV Bharat / state

اتر پردیش میں مسلم ووٹرس کو ہراساں کیا گیا: ایس پی ایم ایل اے - اتر پردیش کی خبریں

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں سے بی جے پی نے چھ سیٹوں پر فتح حاصل کی جبکہ ایک سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے جیت درج کرائی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:21 AM IST

اتر پردیش میں ہوئے ضمنی انتخابات پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان کا کہنا ہے کہ ریاست کے ضلع امروہہ نوگانواں سادات کی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو کامیاب کرانے میں ضلع انتظامیہ کا ہاتھ ہے۔

مرادآباد کے کندرکی حلقہ اسمبلی سے منتخب رکن اسمبلی حاجی رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع پولس نے مبینہ طور سے بی جے پی کو ان سیٹوں پر کامیاب کرایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان

حاجی رضوان نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولس نے ووٹنگ والے دن صبح ہی مسلم علاقوں کے ووٹروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے سبب مسلم ووٹرس ووٹ نہیں ڈال سکے۔

بہار اسمبلی انتخابات پر انھوں نے کہا بی جے پی نے بہار میں جیت تو حاصل کی لیکن یہ جیت جعل سازی سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.