ETV Bharat / state

متھرا شاہی عید گاہ کے سروے پر علما کا ردعمل - متھرا شاہی عید گاہ

الہ اباد ہائی کورٹ نے متھرا شاہی عید گاہ کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے اج کہا ہے کہ متھرا شاہی عید گاہ میں اے ایس ائی کا سروے ہوگا۔ اس پر علمائے کرام نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 9:44 PM IST

متھرا شاہی عید گاہ کے سروے پر علما کا ردعمل

لکھنو: الہ اباد ہائی کورٹ نے متھرا شاہی عید گاہ کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے اج کہا ہے کہ متھرا شاہی عید گاہ میں اے ایس ائی کا سروے ہوگا یہ سروے کب سے شروع ہوگا کتنے لوگ اس میں شامل ہوں گے ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے تاہم سروے کے فیصلے سے مسلم دانشوروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

معروف عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم اسلامی نقطہ نظر سے کسی بھی مسجد یا عیدگاہ کو غیر قانونی طور پر زمین قبضہ کر کے نہیں بنایا گیا ہے سینکڑوں برس قدیم متھرا کا شاہی عید گاہ کوئی مندر توڑ کے نہیں بنایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ سروے کرانے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متھرا شاہی عیدگاہ مسجد احاطہ کا سروے ہوگا: الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے اور ہم لوگ سپریم کورٹ کی جانب رخ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پلیس اف ورشپ ایکٹ 1991 موجود ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے علاوہ 1947 کے وقت سے جس عبادت کا جو اسٹیٹس تھا وہی رہے گا عدالت کسی بھی عبادت گاہ کے حوالے سے کسی بھی کیس کی سماعت بھی نہیں کرے گی لیکن ائے دن عبادت گاہوں کے حوالے سے عدالتوں میں کیس درج کیے جا رہے ہیں اور عدالت سماعت بھی کر رہی ہے لہذا پلیس اف ورشپ ایکٹ 1991 کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.