ETV Bharat / state

قرآن پر پوری دنیا کے تمام فرقوں کے مسلمانوں کا مکمل اتفاق: مولانا ولی رحمانی

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 8:25 AM IST

قرآن پاک کی آیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں وسیم رضوی کی دریدہ دہنی پر جنرل سکریٹری، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا ولی رحمانی نے رد عمل دیا ہے۔ مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب ہے، اس بات پر پوری دنیا کے تمام فرقوں کے مسلمانوں کا مکمل اتفاق ہے کہ قرآن کریم اپنی اصلی نازل شدہ صورت میں پوری دنیا میں موجود ہے اور انشاء اللہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔

maulana wali rahmani
مولانا محمد ولی رحمانی

یوپی کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن کریم کی 26 آیتوں کے بارے میں سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔ یہ صرف پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک اسٹنٹ اور ایسے سیاسی مفادات حاصل کرنے کی غرض سے ہے جو ذاتی نوعیت کے ہیں۔

یہ باتیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نے وسیم رضوی کی قرآن کریم کے بارے میں حالیہ پٹیشن پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔

جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ 'وسیم رضوی کی یہ حرکت کوئی نئی نہیں ہے، ایسی بد تمیزیاں و اسلام، مسلمانوں اور شعائر اسلام کے بارے میں ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں، جو لوگ اس سے واقف ہیں اور خبروں پر نگاہ رکھتے ہیں وہ اس کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس بار انہوں نے نہ صرف قرآن کریم کے بارے میں نہیں بلکہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق، حضرت سیدنا عمر فاروق، حضرت سیدنا عثمان اور امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں بڑی بُری باتیں کہیں ہیں۔ خلفاء راشدین، امہات المومنین اور صحابہ کی جماعت مقدسوں کی جماعت ہے، کوئی مومن ان کے خلاف زبان کھولنے کی جسارت نہیں کرسکتا، ان کے خلاف زہر اگلنے والے شخص کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'

مولانا محمد ولی رحمانی نے آگے کہا کہ قرآن مجید کی آیتوں کو ہٹانے یا مٹانے کا مسئلہ کسی فرقہ یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے متفقہ عقیدہ سے اس کا تعلق ہے، اس لیے میں مسلمانوں کی تمام جماعتوں خواہ وہ شیعہ ہوں، سنی ہوں، بوہرہ ہوں، دیوبندی ہوں، بریلوی ہوں، اہل حدیث ہوں یا کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملہ میں اشتعال میں آنے کی، احتجاج و مظاہرہ، دھرنا یا جلسہ جلوس کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں:

وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے: مولانا کلب جواد

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ٹیم اس معاملہ کو شروع سے دیکھ رہی ہے اور اس نے ماہرین قانون کے مشورے سے اپنا موقف تیار کر لیا ہے۔ پٹیشن تیار ہو رہی ہے، اعلیٰ قانون دانوں کے مشورہ کے مطابق مناسب وقت پر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور پوری مضبوطی سے سپریم کورٹ میں مسلمانوں کا موقف رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.