ETV Bharat / state

Babu Ali Donates Lands to Hanuman Temple بابو علی نے ایک بیگھہ زمین مندر کو عطیہ کی - مورتی کی تنصیب کے لیے زمین کی ضرورت

شاہجہاں پور کے بابو علی نے ہنومان مندر کے لیے اپنی 1 بیگھہ زمین عطیہ کی ہے۔ اس زمین پر ہنومان کا مندر منتقل کیا جائے گا۔ Babu Ali Donates Lands to Hanuman Temple

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 4:01 PM IST

شاہجہاں پور: ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ہندو مسلم اتحاد کی مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ شاہجہاں پور کے بابو علی نے اپنی 1 بیگھہ زمین بجرنگ بلی کے نام کی ہے۔ قومی شاہراہ 24 کے کنارے کچیانی کھیڑا میں سڑک کو چوڑا کرنے کے دوران انتظامیہ نے درمیان میں آنے والے 140 سال پرانے ہنومان مندر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہاراشٹر کی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر مورتی کے ساتھ پورے مندر کو منتقل کیا جانا تھا۔ جس کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سوامی چنمیانند بھی زمین کی تلاش کر رہے تھے۔ قصبہ تلہار کے رہائشی حشمت علی عرف بابو علی کے پاس ہنومان مندر کے اطراف میں تقریباً 30بیگھہ اراضی تھی جس میں تقریباً 7بیگھہ اراضی نیشنل ہائی وے کے ذریعے حاصل کی جاچکی ہے۔ مورتی کی تنصیب کے لیے زمین کی ضرورت پڑی۔ ایسے میں سوامی چنمیانند نے تلہار شہر کے رہنے والے بابو علی کو بلایا اور ان سے کہا کہ وہ ہنومان جی کو زمین عطیہ کریں۔ اس پر زمین کے مالک بابو علی کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ سے اس بارے میں بات چیت کی تو سبھی لوگ بجرنگ بلی کے نام ایک ایک بیگھہ زمین دینے پر راضی ہوگئے۔ ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کو آگے بڑھانے کے لیے، بابو علی نے اپنی 1 بیگھہ زمین بجرنگ بلی کے کردی۔ Babu Ali Donates Lands to Hanuman Temple

وہیں بجرنگ بلی کے نام رجسٹری کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تلہار ایس ڈی ایم راشی کرشنا کو نامزد کیا گیا اور وہ اس زمین کی رجسٹری کے وقت اس کی محافظ کے طور پر موجود تھیں۔ بے نامی کے بعد بابو علی مندر کے مقام پر پہنچ کر زمین ہنومان جی کے حوالے کر دی۔ Babu Ali Donates Lands to Hanuman Temple

ایس ڈی ایم راشی کرشنا نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کا کام آخری مرحلے میں ہے، ایسے میں ہائی وے کے درمیان میں آنے والے ہنومان مندر کو حکومت کی ہدایات پر محفوظ طریقے سے پیچھے کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے زمین کی ضرورت تھی۔ میں نے اس زمین کو لے کر کئی بار انتظامیہ کے افسران اور تحصیل افسران کے ذریعے بابو علی سے بات کی جس پر سنتوں نے بھی بات کی تھی اور بابو علی نے اپنی 1 بیگھہ زمین ہنومان جی کے نام کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مورتی سمیت پورے صحن کو شفٹ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ Babu Ali Donates Lands to Hanuman Temple

یہ بھی پڑھیں : Carbon Dating of Gyanwapi گیانواپی کیس مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کامطالبہ مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.