ETV Bharat / state

Muslim Man Beaten Up in Muzaffarnagar مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی - مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی

مظفرنگر میں گاڑی میں سوار نامعلوم بدمعاشوں نے ایک مسلم شخص کی بے رحمی سے کی پٹائی کی۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 27, 2023, 12:51 PM IST

Updated : May 27, 2023, 1:53 PM IST

مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نیو منڈی کے بگووالی علاقے میں پیر کی شام دیوبند کے رہنے والے مطلوب پر نامعلوم نوجوانوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ بگیوالی مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے اپنے بیٹے سے مل کر دیوبند واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے اُنہیں میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا۔ ویگن آر کار میں سوار نامعلوم نوجوانوں نے مطلوب کے ساتھ مارپیٹ کر کے انہیں نیم مردہ کر دیا۔ کمر پر لاٹھی ڈنڈوں کے نشانات ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ كس بیدردی کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ تھانہ نیو منڈی پولیس نے اس پورے معاملے سے متعلق مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موقع پر موجود چشم دید علی نے بتایا کہ چار نوجوان مل کر ایک شخص (مطلوب) کے ساتھ مارپیٹ کر رہے تھے۔ میں نے اُن سے پوچھا کیوں مارپیٹ کر رہے ہو تو اُنہوں نے مجھے بھی گالیاں دینی شروع کر دیں۔ اس کے بعد میں نے بائک سے ان کا پیچھا کیا لیکن وہ روکے نہیں۔ ان کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی۔ واقعے کے عینی شاہد علی نے بتایا کہ جب 4 لوگ باہر ان کے ساتھ مارپیٹ کر رہے تھے تو گاڑی کے اندر بیٹھا ایک نوجوان پورے واقعے کا ویڈیو بنا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وقت پر نہیں پہنچتے تو ہو سکتا تھا اُنھیں مار دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 انتخابات کی آمد ہے اور سماج دشمن عناصر اپنی حرکت سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ وہیں اس معاملے کو لے کر مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدیدار متاثرہ شخص مطلوب کو ساتھ لیکر ڈاکٹروں کے لیے ایک بار پھر ضلع ہسپتال پہنچے اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے میں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Family Assaulted in Medak میدک میں مسلم خاندان پر ہجومی حملہ، بی جے پی کارپوریٹر سمیت گیارہ کے خلاف مقدمہ درج

Last Updated : May 27, 2023, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.