متاثرہ شخص کی شناخت دلشاد کے طور پر کی گئی ہے۔
دلشاد نے کا کہان تھا: ' میں 1979 سے ہندی لٹریچر پڑھتا ہوں۔ جمعہ کی صبح کچھ لوگوں نے میرے گھر میں داخل ہوکر مجھ پر حملہ کیا ان لوگوں کا کہنا تھا کہ میں ہندی زبان میں لکھی ہوئی رامائنا اور گیتا نہ پڑھوں ۔'
' میں مذہب کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا مگر میں عبادت کرتا اور نماز بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ان افراد کی جانب سے مزید دھمکیاں مل رہی ہے۔ '
دلشاد کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو اغواء کرنے کی بھی دھمکی دی جا رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مجھے ہندی تحریروں کو پڑھنے سے منع کیا ہے۔
علی گڑھ کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مقامی پولیس کے ایک اہلکار وشال پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ ' ہم نے اس کیس کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے،تحقیقات جاری ہے ۔'