ETV Bharat / state

امروہہ میں ہولی کی ٹوپیاں بناتا ہے مسلم خاندان

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ سے تعلق رکھنے والے مرزا نسیم بیگ کا خاندان آزادی کے وقت سے ہی ہاتھ سے ہولی کی ٹوپیاں بنا کر ہولی میں رنگ بھر رہا ہے۔

muslim family make holi cap in amroha
امروہہ میں ہولی کی ٹوپیاں بناتا ہے مسلم خاندان
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 1:49 PM IST

Updated : Mar 27, 2021, 1:55 PM IST

کورونا وبا نے نہ صرف عام لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے لاکھوں افراد کا کاروبار بھی شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسی ہی ایک کہانی اترپردیش کے امروہہ کے ٹوپی کے تاجر مرزا نسیم بیگ کی ہے جن کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ مسلم خاندان آزادی کے وقت سے ہی ہاتھ سے ٹوپیاں بنا کر ہولی میں رنگ بھر رہا ہے۔

امروہہ شہر کے محلہ بٹوال جاتے ہی گنگا۔ جمنی تہذیب کا انوکھا رنگ نظر آتا ہے۔ یہاں رہنے والے نسیم کا خاندان اس شہر میں کئی دہائیوں سے ہولی کی ٹوپیاں بنا رہا ہے۔ تقریباً چھ سات دہائیوں سے، یہ مسلم کنبہ ہاتھ سے ہولی کی ٹوپیاں بنا رہا ہے جسے پورے ملک میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

muslim family make holi cap in amroha
امروہہ میں ہولی کی ٹوپیاں بناتا ہے مسلم خاندان

مرزا نسیم بیگ کا کہنا ہے کہ ہمارے نانا یہ کام کیا کرتے تھے، ہمارے والد بھی یہ کام کرتے تھے، اب میں یہ کام کرتا ہوں۔ ہو سکتا ہے میرے بچے بھی یہی کام کریں۔

ہولی سے دو ماہ قبل ٹوپی تیار کرنے کا کام شروع ہوتا ہے لیکن نسیم کا کہنا ہے کہ اس بار کورونا نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔

کورونا کی وجہ سے اس بار ہولی کی ٹوپیوں کی مانگ بہت کم ہوگئی ہے۔ یہاں ہر سال تقریباً دس لاکھ روپے کا کاروبار ہوتا تھا لیکن اس بار فروخت میں کمی آئی ہے جو ٹوپیاں ہم نے بنائی ہیں، وہ بھی اسٹاک میں موجود ہیں۔

نسیم کا کہنا ہے کہ اب انہیں پنچایت انتخابات سے کچھ امید ہے جس میں وہ انتخابی نشان کے ساتھ ٹوپیاں بنائیں گے۔ خواتین بھی نسیم کے اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ نسیم ٹوپیاں کاٹتے ہیں اور پھر خواتین انہیں سلائی کر کے تیار کرتی ہیں۔ اس میں بہت کم مارجن ہے لیکن بزرگوں اور خالی بیٹھی خواتین کے لئے یہ کام دستیاب ہے۔ انہیں 10 سے 20 روپے کا منافع ملتا ہے لیکن اب وہ بھی رک گیا ہے۔

یہاں تیار کی جانے والی ٹوپی اترپردیش کے بیشتر اضلاع میں بھیجی جاتی ہیں اور لوگ ہولی پر رنگین ٹوپیاں پہنتے ہیں۔ یہ ٹوپیاں دیکھنے میں بہت دلکش ہوتی ہیں۔

holi cap
ہولی کی ٹوپی

مزید پڑھیں:

بریلی: نو محلہ مسجد، جنگ آزادی کی ایک عظیم یادگار

مرزا کہتے ہیں کہ اس سال بہت نقصان ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد بہت سارے دکاندار پیسے لے کر بھاگ گئے۔ ہمارا سامان دہلی، لکھنؤ، کانپور کے علاوہ ہر جگہ جاتا تھا۔ اس بار کہیں نہیں گیا۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.