لکھنؤ: بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ملک و بیرون ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ لکھنؤ کے پولیس کمشنر سے آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف وصدائے صوفیائے ہند کے قومی صدر سید بابر اشرف نے ملاقات کر کے نُپور شرما اور نوین جندل پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ان لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس طرح کے نفرت انگیز، غیر مہذب، اور غیر انسانی تبصرے کیے ہیں۔ قصورواروں کے خلاف آئینی کارروائی کرنے میں دیر کیوں، ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، جنہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں امن پسند لوگوں میں غصہ پیدا کیا ہے۔ آج بھارت کی مختلف ریاستوں سے روحانی نظریات سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ اور خانقاہ کے سجادہ نشینوں نے ملک کی بڑھتی ہوئی خراب صورتحال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جو لوگ بھارت کے پرامن شہریوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مسلسل بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت سے اپیل کی کہ ایسے لوگوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے اور اگر کسی وجہ سے بے گناہ لوگ گرفتار ہوئے ہیں انہیں فورا رہا کیا جائے۔
انہوں نے بلڈوزر کارروائی کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت و انتظامیہ کو عوام کے درد کو محسوس کرنا ہوگا اور ایسے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے شعبدہ بازی روکنی ہوگی تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کا اعتماد قائم رہے۔
آل انڈیا محمدی مشن نے 7 جون 2022 کو پولیس کمشنر، لکھنؤ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے اندراج کے سلسلے میں ایک خط دیا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ افسوسناک ہے۔ آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف نے ایک بار پھر پولیس کمشنر لکھنؤ سے درخواست کی اور کہا کہ میں نے ماضی میں جو عرض کیا ہے وہ ہمارا ایک دن کا روزہ رکھنے کا مطالبہ ہے۔ براہ کرم فوری کارروائی کے لیے احکامات و ہدایات دے کر ہمیں اس سے آگاہ کریں۔ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر روزہ داروں نے امن و امان کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: Yogi Cabinet Meeting: یوگی کابینہ کا اہم اجلاس آج، جمعہ کی نماز کے بعد تشدد معاملہ میں ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ