ETV Bharat / state

وارانسی: دہلی تشدد پر دعا کا اہتمام

قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے تشدد پر ایک طرف جہاں پورا ملک سوگوار ہے۔ وہیں ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں عبادت گاہوں اور درگاہوں میں امن و امان قائم ہونے کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

دہلی تشدد پر دعا کا اہتمام
دہلی تشدد پر دعا کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کی سرزمین پر واقع درگاہ فاطمان میں اہل بیت اطہار کی یادگار روضہ بنایا گیا ہے اور رجب المرجب کی پہلی نوچندی پر فاطمان میں عوام کا ہجوم ہوتا ہے۔

اس موقع پر بارگاہ فاطمان کی منتظمہ کمیٹی نے دہلی میں ہونے والے تشدد پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا اور امن وامان قائم ہونے کی دعائیں کی گئی ہیں۔

دہلی تشدد پر دعا کا اہتمام

کمیٹی کے اہم رکن فرمان علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک طرف جہاں دارالحکومت دہلی میں ہونے والے تشدد کی زد میں آکر متعدد انسانی جانیں گئی ہیں تو دوسری طرف کروڑوں اربوں کی جائیداد بھی جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ جب انسان بے بس ہوتا ہے تو اللہ سے دعاؤں کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، یہی وجہ ہے کہ آج وارانسی کے لوگ درگاہ فاطمان میں حاضر ہوئے ہیں اور دہلی میں امن و امان قائم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی شہر وارانسی سے اس نوعیت کی دعا کی جائے تو امید ہے کہ لوگوں کے دلوں پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے اور امن و امان کی فضا قائم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی گنگا جمنی تاریخ رہی ہے اور ہمیشہ سے ہم سبھی مذاہب کے ساتھ مل کر رہے ہیں۔ ہم دہلی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ امن وامان کی فضا قائم کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کریں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.