میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ذریعہ مسلم سماج میں تیزی سے پھیلنے والی برائیوں ختم کرنے اور غلط رسم رواج کے خلاف بیداری لانے کی اپیل کی گئی۔ علماء کرام نے نوجوان نسل کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بسنت پنچمی کا تہوار آنے والا ہے اس موقع پر نوجوان نسل اور بچے زیادہ تر پتنگ بازی میں مشغول رہتے ہیں۔ ڈی جے وغیرہ بھی بجاتے ہیں اس طرح کے عمل سے وہ نہ صرف اپنا نقصان کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلم معاشرے بڑھ رہی اس طرح کی بدعت کو روکنے کے لیے میرٹھ میں علماء کرام کی جانب سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو غلط راستے پر چلنے سے روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Reformation of The Society اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت
علماء کا مزید کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے چائنیز مانجھا انسانی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس طرح کے مانجھا سے اب تک میرٹھ میں بھی درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے جہاں نوجوان اور بچوں کو اس طرح کی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی وہیں ان کے والدین سے بھی اپنے بچوں کا خیال رکھنے اور پتنگ بازی سے روکنے کی اپیل کی۔ بچوں کی مگرانی سے انہیں مختلف برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاشرے میں پھیلی برائیوں سے لوگوں کو بچانے کے لیے بیداری مہم کا حصہ بننے کی بھی اپیل کی۔