ETV Bharat / state

مظفرنگر میں شعری نشست کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر دس روز تک چلے شاعری اینڈ چائے اسٹوڈیو میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارت کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر، ارشد رانا، تحسین قمر آثاروی اور سلمان شاہ نے اپنا کلام پیش کیا۔

mushaira organized at muzaffarnagar shayari and chai studio
شاعری اینڈ چائے اسٹوڈیو میں مشاعرہ منعقد
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 4:39 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رحمت نگر میں واقع شاعری اینڈ چائے کے نام سے مشہور اسٹوڈیو میں ہر سال کی مانند اس سال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر دس روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس دس روزہ پروگرام میں مختلف شعراء نے آکر اپنا اپنا کلام پیش کیا اور لوگوں کی خوب واہ واہی لوٹی۔

ڈاکٹر تنویر گوہر کے کلام کے اشعار:

میری ہر آرزو سمجھتا ہے، وہ مجھے ہو بہو سمجھتا ہے

مجھ کو دنیا کہاں سمجھتی ہے، میرے اللہ تو سمجھتا ہے۔

وہ بے وفا صحیح اس کی خطا تو ہے ہی نہیں

میرے نصیب میں شاید وفا تو ہے ہی نہیں

mushaira organized at muzaffarnagar shayari and chai studio
شاعری اینڈ چائے اسٹوڈیو میں مشاعرہ منعقد

اور اس آسماں کو پھر کس نے تھام رکھا ہے

اگر یہ وہم ہے تم کو تو خدا ہے ہی نہیں۔

رواں ستم کو رکھو ائے کئی خدا والوں

ہمارا ایک خدا کے سوا ہے ہی نہیں

اور یہ کیسا لوگوں نے بھارت میں زہر گھول دیا

سکوں پہلا سا ہے پر فضا تو ہے ہی نہیں۔

جگر میں سارے زمانے کا درد رکھتے ہیں

یہ حوصلہ بھی حقیقت میں مرد رکھتے ہیں

وہی بتائیں کی کیا شے ہے عشق اے بھائی

جو اپنے دل میں محبت کا درد رکھتے ہیں

وہ آئینے کے کبھی روبرو نہیں جاتے

جو اپنے رخ پر گناہوں کی گرد رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

معاشرے کو منشیات سے آزاد کرانا ہم سب کی ذمہ داری: ڈاکٹر عبد القادر خان

اس موقع پر شاعری اینڈ چائے اسٹوڈیو مظفرنگر کے ڈائریکٹر سرفراز عالم، صدام علی پروڈیوسر، اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ماسٹر رئیس الدین راجہ کے علاوہ شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر، ارشد ضیاء، تحسین قمر آثاروی وغیرہ موجود رہے جنہوں نے اس پروگرام میں اردو فروغ کو لےکر اپنے اپنے خیالات کو بھی رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.