مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے عید گاہ سید شاہ مکرم شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا تین روزہ سالانہ عرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Syed Shah Mukarram Shah Urs in Moradabad عرس کی شروعات محفل نعتیہ مشاعرہ سے کی گئی۔ اس نعتیہ مشاعرہ کی نظامت محمد آصف اور صدارت ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر منصور عثمانی نے کی۔ درگاہ سلطان صاحب کے سجادہ نشین نعیم صابری نے اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ Mushaira in Moradabad
نعتیہ مشاعرہ کی شروعات تلاوت قرآن اور احمد و نعت سے کی گئی۔ اس کے بعد مقامی شاعروں نے اپنے کلام پیش کیے۔ سامعین نے سبھی شاعروں کے نعتیہ کلام پر خوب واہ واہی کی۔
ہر سال ہونے والے اس عرس میں عقیدت مند نے شرکت کر کے دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ نعتیہ مشاعرے کے آخر میں ملک کی امن و امان کے لیے دعائیں مانگیں۔
سبھی شاعروں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اپنے کلام پیش کیے۔ بعد نماز عشاء شروع ہوا نعتیہ مشاعرہ دیر رات تک چلا۔
اس موقع پر ہر نوجوان بزرگ اور بچوں نے نعتیہ مشاعرے میں شرکت کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کر دعائیں مانگیں۔