ETV Bharat / state

Poet Maulana Ismail Meeruti بیادگار اسماعیل میرٹھی۔ ادبی نشست کا انعقاد - ضلع میرٹھ میں مشہور شاعر مولانا اسماعیل

میرٹھ میں اردو زبان کو فروغ دینے و ادب کو زندہ رکھنے کے مقصد سے ایک بار پھر سے ادبی محفلوں و مشاعروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی ضمن میں گزشتہ روز میرٹھ میں معروف شاعر مولانا اسماعیل میرٹھی پر بیادگار اسماعیل میرٹھی کے عنوان سے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

بیادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد
یادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 7:47 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 6:50 PM IST

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں مشہور شاعر مولانا اسماعیل میرٹھی کے نام سے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شعراء اکرام نے اپنے کلام سے محفل میں دادو تحسین حاصل کی۔

بیادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد

گزشتہ تین برسوں میں کورونا وبا کے سبب ادب کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس دوران ادبی محفلوں اور مشاعروں کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا لیکن عام زندگی کا معمول ایک بار پھر سے پٹری پر لوٹتا دکھائی دے رہا ہے. اسی کے تحت میرٹھ میں گزشتہ روز ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مولانا اسماعیل میرٹھی کی ادبی خدمات اور ان کی شاعری پر ایک بیادگار اسماعیل میرٹھی کے عنوان سے ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد
یادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد

اس موقع پرمقامی شعرا کے علاوہ مختلف اضلاع سے شعراء اکرام نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا وہیں مشاعرہ کنوینر عادل چودھری نے کہا کہ یہ ادبی نشست کا کارواں انہوں قریب چار ماہ پہلے شروع کیا تھا جو شہر کے نامور شعراء کرام کے نام پر منعقد کی جاتی ہے جیسے حفیظ میرٹھی اور دوسرے شعراء کے نام سے ماہ کے آخری اتوار کو اس طرح کی ادبی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jashn e Zainab Mehfil سنبھل میں جشن زینب محفل کا اہتمام

انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف ہمارا ادب زندہ ہوتا ہے بلکہ نئ نسل کو بھی اردو زبان سے روشناس کرانے میں مدد ملتی ہے. اور خاص بات یہ ہے کہ ہمارے نئے شعراء کو بھی اپنا کلام سنانے کے لیے موقعہ ملتا ہے.

Last Updated : Apr 26, 2023, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.