ETV Bharat / state

پولیس انکاؤنٹر میں قتل کا ملزم زخمی

ایڈوکیٹ فتح محمد خان کو مارنے والا شوٹرآج پولیس انکاؤنٹر میں زخمی ہوگیا۔ موقع سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرادیا۔

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:23 PM IST

پولیس انکاؤنٹر میں قتل کا ملزم زخمی
پولیس انکاؤنٹر میں قتل کا ملزم زخمی

نوئیڈا تھانہ بیٹا 2 کے سیکٹر 36 میں 17 دسمبر کو ایڈوکیٹ فتح محمد خان کو مارنے والا شوٹر آج پولیس انکاؤنٹر میں زخمی ہوگیا، موقع سے پولیس نے اسے گرفتار کرکے علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے، پولیس کو شوٹر کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی گرفت میں آئے سبھاش نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ وکیل فتح محمد کے قتل کی سازش کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے چپیانہ میں 71 بیگھہ اراضی کے تنازعہ میں وکیل کا قتل کیا گیا۔

ایڈوکیٹ فتح محمد خان کو مارنے کے لئے شوٹر سنجیو عرف سونو نے دو لاکھ روپے اور پچاس گز زمین کی پلاٹ سبھاش سے سپاری کی شکل میں لی تھی۔

اس تعلق سے پولیس نے آج شوٹر سونو کی انکاؤنٹر کے لئے گولی چلائی جو اس کی پیر میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا موقع سے پولیس نے سونو اور سبھاس کو گرفتار کرلیا۔

ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ فتح محمد خان وکالت کے ساتھ ساتھ جائیداد کے کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ سیکٹر 44 میں 2200 میٹر اراضی کو لے کر بھی ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.