ETV Bharat / state

قتل کا ملزم 14 برس بعد گرفتار - اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی اہم خبر

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی کوتوالی پولیس اور سوات (SWAT) Special Weapons and Tactics' کی ٹیم کے مشترکہ تعاون سے 14 سال قبل کانپور میں ہوئے کار ڈرائیور کے قتل اور لوٹ پاٹ کے معاملے میں مفرور ملزم کو گریٹر نوئیڈا کے گور سٹی سے گرفتار کیا گیا۔

قتل کا ملزم 14 برس بعد گرفتار
قتل کا ملزم 14 برس بعد گرفتار
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 9:08 PM IST

اس کیس میں شامل ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں اور جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق سنہ 2007 میں ملزم سوربھ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کانپور میں ایک کوالس کار لوٹی تھی اور ڈرائیور کا قتل کیا گیا۔ اس معاملے کا ایک ملزم سوربھ اس وقت سے مفرور تھا، جبکہ دو ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں اور انہیں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

کوتوالی پولیس اور سوات ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم سوربھ گریٹر نوئیڈا کے گورسٹی میں اپنا نام بدل کر رہ رہے ہیں۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: بہن کے علاج کے لیے بھائی کب تک دانہ فروخت کرے گا؟

نوئیڈا میں رہتے ہوئے ملزم نے اپنا نام سوربھ سے بدل کر آنند شریواستو رکھ لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے دو پستول اور 16 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر کے مزید معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.