ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی پولیس نے 12 گھنٹے میں میں نوشادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف خاتون کے عاشق کے طور پر کیا ہے۔
پولیس لائن آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے خاتون کے قتل کا انکشاف کیا۔
اطلاع کے مطابق مظفر نگر کے علاقہ تھانہ کھتولی کے گاؤں کڈلی میں پیر کو ایک نئی شادی شدہ روچی شرما کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس علاقے میں ہلچل مچ گئی۔
خیال رہے کہ 28 جون کو میرٹھ کے علاقہ موانا کے گاؤں کھرکی میں اس خاتون کی شادی ہوئی تھی، اور خاتون دو دن پہلے اپنے مائیکے آئی تھی، جس کی لاش اس کے گھر کے عقب میں جنگل سے برآمد کی گئی ہے۔
لاش ملنے کے فوراً بعد ہی پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی تھی، جس میں پولیس نے 12 گھنٹے میں اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک ملزم سوہن ویر عرف سونی گجر کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم سوہن ویر عرف سونی گجر ولد بلجیت ساکن تھانہ فلاودا ضلع میرٹھ کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے قتل کے دوران استعمال ہونے والے آلہ گڑاسہ، ایک موبائل اور خون میں لت پت کپڑے وغیرہ برآمد کیے ہیں۔
ایس پی سٹی ستپال انٹل نے بتایا کہ ایک طرفہ محبت میں ناکامی کے بعد ملزم نوجوان سوہن ویر نے روچی شرما کا گلہ ریت کر قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔