ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے تھانہ نرول علاقے کے نرونہ گاؤں کے رہنے والے راجیش کریل کی اہلیہ سنیتا کے مبینہ ناجائز تعلقات گاؤں کے ہی رہنے والے منیش نامی شخص کے ساتھ تھے۔
راجیش کریل نے بتایا کہ اس نے اپنی اہلیہ کو پہلے بھی قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا ،جس کے بعد سنیتا نے معافی مانگی تھی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ کافی دنوں سے منیش کا گھر آنا جانا بھی بند ہوگیا تھا ۔
لیکن کئی مہینے بعد منیش موقع پا کر پھر سے اس کے گھر آ گیا،اسی دوران راجیش کو اس کی اطلاع ملی وہ اچانک گھر آیا تو دونوں قابل اعتراض حالت میں تھے، جسے دیکھ کر راجیش نے اپنا آپا کھو دیا اور چاقو سے گود کر دونوں کو قتل کردیا۔
موقع پر پہنچی پولیس کو راجیش کریل نے پورا واقعہ بیان کیا اور جرم قبول کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔