ETV Bharat / state

رامپور :  توفیق  قتل کیس کا معمہ حل کرنے کا پولیس کا دعویٰ - اترپردیش کی خبریں

پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 12:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے اندرا گاؤں میں سات اکتوبر کو محمد توفیق نامی ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

اس تعلق سے رامپور کے تھانہ بھوٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔

سات اکتوبر کو رامپور کے تھانہ بھوٹ کے تحت اندرا گاؤں میں قتل کی ایک سنسنی خیز واردات سامنے آئی تھی۔ جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا تھا۔

قتل کا خلاصہ

دراصل اندرا گاؤں میں رہنے والے محمد توفیق نامی ایک شخص کو نامعلوم حملہ آور نے ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد محمد توفیق کی اہلیہ ارمانہ نے تھانہ بھوٹ میں قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

سنیچر کے روز تھانہ بھوٹ پولیس نے قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'توفیق کے قتل میں ملوث دو ملزمان میں سے ایک ملزم ننھے والا کو کویلی گاؤں موڑ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کی نشاندھی پر قتل میں استعمال کیا گیا آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے'۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم ننھے والا نے بتایا کہ مقتول توفیق سے اس کی اچھی دوستی تھی اور اس کی طلاق ہوچکی تھی جس کے بعد توفیق کے کہنے پر ہی اس نے ایک خاتون سے توفیق کی شناسائی کرادی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون سے ملزم ننھے کے پہلے سے ہی گہرے تعلقات تھے لیکن بعد میں توفیق کی اس خاتون سے کافی نزدیکیاں بڑھ گئیں جس وجہ سے ملزم ننھے نے اپنے ساتھی محبوب کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سے توفیق کے سر پر حملہ کرکے اس کا قتل کر دیا۔

فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اور قتل کی واردات میں شامل اس کے ساتھی محبوب کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.