ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد تھانہ کٹگھر علاقے میں گذشتہ 20 دسمبر کو ایک پراپرٹی ڈیلر مسرور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے تھانہ گلشہید میں مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی تھی۔
پولیس نے اس قتل کیس کا معمہ حل کرکے تین ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
ایس پی سٹی امت آنند نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پکڑے گئے تینوں ملزمین میں شبّو عرف شعیب نے تفتیش کے دوران بتایا کہ مسرور اس کی بہن ریشماں کو تقریبا پندرہ برس پہلے گھر سے بھگا کر لے گیا تھا اور شادی کرلی تھی۔ ملزم شبّو نے مزید بتایا کہ مسرور نے اس کے اوپر جان لیوا حملہ کیا تھا جس کے چلتے وہ مفلوج ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز
اسی کا بدلہ لینے کے لیے شبّو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پانچ لاکھ روپئیے دے کر پراپرٹی ڈیلر مسرور کا قتل کرایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم غلام کے پاس سے 315 بور دیسی طمنچہ، دو زندہ کارتوس اور 50 ہزار روپئیے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم رضوان کے پاس سے بھی 55 ہزار روپئیے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
پکڑے گئے سبھی ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔