اترپردیش کے رام پور میں بنے اردو گیٹ کو رامپور کے ڈی ایم کے حکم پر توڑ دیا گیا تھا اس معاملے پر پورے اتر پردیش میں عوام نے موجودہ حکومت پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور اس پر رامپور میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔
اس معاملے کو لے کر آج اترپردیش کے مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے ممبران اور عہدے داروں نے منڈل ریونیو کمشنر مرادآباد کے ذریعے گورنر کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کے اردو گیٹ کو دوبارہ اسی جگہ تعمیر کرایا جائے۔
اس موقع پر مرادآباد کے سابق میئر ڈاکٹر ایچ ٹی حسن نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے جو طریقہ اپنایا جا رہا ہے وہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہی ہے۔ چاہے گیٹ کو توڑنے کا معاملہ ہو یا پھر رام پور پبلک اسکول کو زبردستی خالی کرانے کا معاملہ ضلع انتظامیہ کی اس کارروائی سے رام پور کے مسلمان خوفزدہ ہیں اور معصوم اسکول کے بچے دہشت زدہ ہیں جنہیں کان پکڑ کر اسکول سے نکال دیا گیا تھا ۔
مرادآباد کے سابق میر ایچ ٹی حسن نے کہا کہ ایسے حالات میں لوک سبھا انتخاب کا انعقاد ایمانداری سے نہیں ہوسکتا تعلیمی میدان میں پچھڑے مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے کی سازش موجودہ حکومت میں مسلسل کی جا رہی ہے ۔