ماہ رمضان کا مقدس مہینہ آج ہم سے رخصت ہو رہا ہے ۔ملک بھر میں چاند رات کی گہما گہمی ہے ۔ مگر اس چاند رات میں بھی بازاروں میں سناٹوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے بازار میں عید کی خریداری کرنے والوں کی خوب رونق دکھائی دیتی تھی ۔مرادآباد کا منڈی چوک چمک کا پل ٹاون ہال علاقہ خریداروں سے گلزار رہتا تھا ۔مگر لاک ڈاؤن کے سبب آج یہ بازار چاند رات میں بھی سونی پڑی ہیں۔ چاند رات میں بھی لوگ اپنے گھروں میں ہی رہ کر عید کی تیاریاں کر رہے ہیں
عید کی چاند رات میں مسلمان اپنے گھروں میں عید کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اور بازار بےرونق ہے ۔
کل تک جو بازار عید کے موقع اپنی خوبصورت رشنی ،قمقموں ،سویوں اور انواع و اقسام کے کے لذیذ پکوانوں اور خریداروں کی کثرت پرنازاں رہتے تھے ۔آج اپنی ویرانی اور سناٹوں کی شور پر شکوہ کناں ہیں ۔