ETV Bharat / state

مراد آباد: راشن ڈیلروں کی کالابازاری کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 11:09 AM IST

Updated : Jul 7, 2021, 11:42 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر ضلع کانگریس کمیٹی کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوے ڈی ایم کے ذریعہ ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے شہرمیں راشن ڈیلرکی دکانوں پرغرباء کو راشن نہیں دیا جارہا ہے۔ راشن ڈیلرغریبوں کے راشن پر ڈاکہ ڈال کر راشن کی کالابازاری کررہے ہیں۔

کالابازاری کے خلاف احتجاج
کالابازاری کے خلاف احتجاج

ریاستی حکومت کے منصوبہ کے تحت عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ضرورت مند افراد کو مفت راشن دیے جانے کے اعلان کے بعد راشن کی دکانوں پر بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ راشن ڈیلر غریبوں کے راشن پر غبن کرکے کالا بازاری کررہے ہیں۔ راشن کی کالا بازاری پر شکنجہ کسنے کے مطالبے کو لےکر ضلع کانگریس کمیٹی کے ممبران نے احتجاج کیا ہے۔

ڈیلروں کی کالابازاری کے خلاف احتجاج
مذکورہ معاملہ کے تحت مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر ضلع کانگریس کمیٹی کے ممبران نے احتجاج کر ڈی ایم کے ذریعہ ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے شہر میں راشن ڈیلر کی دکانوں پر غریبوں کو راشن نہیں دیا جارہا ہے۔ راشن ڈیلر غریبوں کے راشن پر ڈاکہ ڈال کر راشن کی کالا بازاری کررہے ہیں۔ضلع کانگریس کمیٹی مرادآباد کے صدر شاکر علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ شہر کے بیشتر راشن ڈیلر ضرورت مندوں کو پورا راشن نہیں دے رہے ہیں۔ جیسے کہ ایک یونٹ پر پانچ کلو گیہوں اور چاول ملتا ہے۔ راشن ڈیلر پانچ کلو کے بجائے تین کلو دیتے ہیں۔ بقیہ راشن کی کالا بازاری کردی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ضرورت مند افراد کے لئے مفت راشن دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم راشن ڈیلر مستحقین کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ راشن دینے کے بجائے کالا بازاری کررہے ہیں۔

ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر شاکر علی نے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ایسے راشن ڈیلروں پر سخت کارروائی کی جائے اور غریبوں کو پورا راشن دیا جائے۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.