ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بینڈ باجا پیشے سے وابستہ شیخ مسعودی برادری کے لوگ لاک ڈاؤن کے سبب بے بیروزگار ہوگئے ہیں۔
ویسے تو لاک ڈاؤن اور کورونا جیسے سنگین حالات میں ہر کسی کو نقصان ہوا ہے، جن میں بینڈ باجا پیشے سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کاروبار متاثر ہونے کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں:
اترپردیش: مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان آج
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیاں اور دیگر تقریبات منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں کام ملنا بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ مسعودی برادری نے حکومت کو خط لکھ کر بینڈ باجا پیشے سے وابستہ افراد کی مدد اور ان کے لیے بہتر منصوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔