ETV Bharat / state

مرادآباد: عید کی سوئیاں

ماہ مقدس اپنی عظمتوں، رحمتوں کو لٹاتا ہوا آج ہم سے رخصت ہو رہا ہے۔ چند گھنٹوں کے بعد آسمان پر عید کا چاند نظر آجائے گا اور پچیس مئی کو پورے ملک میں عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید کی سویاں
عید کی سویاں
author img

By

Published : May 24, 2020, 11:35 AM IST

لیکن آج بات کر رہے ہیں عید کے دن خاص طور پر بنائے جانے والے خاص پکوان میٹھی سوئیوں کی جس کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے۔ عید کے دن لوگ نماز کے بعد اپنے گھروں میں میٹھی سوئیاں بناتے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب، مہمانوں اور دوستوں کو کھلاتے ہیں۔ ان سوئیوں کو خاص عید کے دن شیر کے لیے استعمال کیا جاتا جس سے شیر بہت لذیذ ہوتی ہے۔

عید کی سویاں

ای ٹی وی بھارت اردو اب اس سٹوری کو دکھانے جا رہا ہے عید میں بنائی جائے والی سوئیاں۔ آخر کار کیسے بنتی ہیں؟

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے نگر پنچایت پاک بڑا میں قدیم سوئیاں بنایا کا کاروبار بڑے پییمانہ پر ہوتا ہے۔ یہاں کی بنی خاص سوئیاں کئی شہروں اور ریاستوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ سوئیاں بنانے والے کاریگروں نے بتایا کہ سوئیوں میں صرف میدہ اور پانی کا ہی استعمال ہوتا ہے۔

مشین سے سوئیاں بنائے جانے کے بعد اس کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کم تپش پر اس کو بھٹی میں پکایا جاتا ہے پھر کاریگروں کے ذریعہ اس کی پیکنگ کی جاتی ہے اور اسے پھر ہر چھوٹے بڑے شہر میں فرو خت ہونے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔

عید کے موقع پر گھروں میں کھائے جانے والی سوئیاں ریاست اترپردیش کے مراد آباد سے ہی تیار ہو کر جاتی ہیں۔ حالانکہ ملک میں کئی جگہ سوئیاں بنائے جانے کا کاروبار ہوتا ہے لیکن رواں سال ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے تحت سوئیوں کا کاروبار اچھا نہیں ہوسکا جو سوئیا یہاں سے باہر فروخت ہونے جاتی تھیں۔ وہ مال باہر نہیں جا سکا۔ اسی لئے رواں سال سوئیوں کے کاروباریوں کو بے حد نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.