وسیم رضوی کی اس طرح کی حرکت کے بعد جگہ جگہ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کئے جارہے ہیں وسیم رضوی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے تو وہیں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کندرکی سادات میں وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا اور وسیم رضوی کا پتلا پھونکا گیا۔ اس دوران مولانا آفاق عالم زیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کے بیان کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔
مولانا آفاق نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے اسلام کے سبھی ماننے والوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے آج کندرکی میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کے دوران ایک میمورنڈم کے ذریعہ وسیم رضوی پر سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔