ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جب ریاست اتر پردیش کی مرادآباد تھانہ کندرکی علاقے کے گاؤں فیروز پور کی سڑکوں کا معائنہ کیا تو وہاں کے لوگوں نے اپنا درد بیان کیا۔
گاؤں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کے راستے بد حال ہیں ان راستوں پر ابھی تک سڑکیں نہیں بنی ہیں۔ گاؤں کے گرام پردھان پرمود سے کئی بار شکایت کرنے کے بعد بھی ان سڑکوں کو نہیں بنوایا گیا۔ برسات کے اس موسم میں بارش کے بعد ان راستوں سے نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو پر بھروسا جتاتے ہوئے مقامی لوگوں نے اپنی آواز کو اعلی افسران حکومت تک پہنچانے کے لیے اپنی بات کو رکھا۔