اترپردیش کے مرادآباد میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی جشن کا ماحول دکھائی دے رہا ہے جو 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔
عاشقان رسولﷺ اسلامی پرچم کی خریدی میں مصروف ہیں اور میلاد کی محفلیں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پرچم کی دوکانیں لگائی گئیں۔ ایک دوکاندار نے بتایا کہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی مذہبی پرچم کی دوکانیں سج جاتی ہیں اور لوگ ربیع الاول کی مناسبت سے پرچم خرید کر گھروں پر نصب کرتے ہیں۔
![Slug Muradabad: Decline in purchase of Islamic flag on the occasion of Rabi-ul-Awal](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mur-03-islamiqparcham-pekg-upur10006_21102020174352_2110f_02620_818.jpg)
دوکاندار رضوان اشرفی نے مزید بتایا کہ بعض لوگ گاڑیوں پر بھی اسلامی پرچم کو لگاتے ہیں۔ اس سال کورونا وبا کے چلتے اسلامی پرچموں کی خریدی میں کمی آئی ہے اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ گائیڈلائین پر عمل کرتے ہوئے میلاد النبیﷺ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
![Slug Muradabad: Decline in purchase of Islamic flag on the occasion of Rabi-ul-Awal](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mur-03-islamiqparcham-pekg-upur10006_21102020174352_2110f_02620_998.jpg)