ETV Bharat / state

مرادآباد: وکلا کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب نہ جانے کتنے لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور نہ جانے کتنے افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اتر پردیش کے مرادآباد بار ایسوسی ایشن میں وکلا نے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کرتے ہوئے ان وکلا کے تئیں افسوس کا اظہارکیا جو کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے ہیں۔

وکلا کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد
وکلا کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 12:28 PM IST

مراد آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر آدرش شری واستو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے تقریباً 30 وکلا کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بار ایسو سی ایشن بند تھا۔ اسی وجہ سے ہلاک ہونے والے وکلا کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جا سکا۔ انہیں وکلا کی یاد میں آج اس تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وکلا کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

تعزیتی جلسے میں موجود وکلا نے اس دنیا سے رخصت ہو چکے اپنے ساتھیوں کو یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:'وکلا کو بنیادی سہولت فراہم کی جائے'

اس موقع پر مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری اشوک کمار ورما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کرونا وائرس سے نجات پانے کے لئے سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہوں۔ا ورسینیٹائزر کا استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی کوونا وائرس کی وجہ سے 30 رفقا اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.