ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سڑک کنارے ایک لاش ملی جسے مقامی لوگوں نے دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی اور لاش کو دیکھ اندازہ ہو رہا ہے کہ اسے گولی لگی ہے۔
وہیں لائن پار میں مقیم ایک خاندان نے لاش کی شناخت راج کمار کے نام سے کی ہے اور ہلاک شدہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محلے کے رہنے والے ایک شخص کی دشمنی چل رہی تھی پہلے کئی مرتبہ راج کمار کے اپر حملہ ہو چکا تھا۔
ہلاک شدہ کی شناخت ہونے کے بعد پولیس نے اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی: آئی ایس آئی ایس کے مبینہ شدت پسند گرفتار
وہیں سی او سول لائن کے مطابق جلد ہی معاملے کا خلاصہ کیا جائے گا اور اہل خانہ کی تحریر کے حساب سے مقدمہ درج کرکے ملزم شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں ہلاک شدہ کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قاتل کو جلد از جلد پکڑا جائے۔