علی گڑھ:اترپردیش کے علیگڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے اوپر کوٹ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک چار منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ عمارت کے گرتے ہی موقع پر موجود لوگوں نے ملوے میں پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کیا۔موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ Multi Stories Building collapse in Aligarh,many Traps
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بلڈوزر اور مقامی افراد کی مدد سے ملوے میں دبے لوگوں کو نکال شروع کردیا۔ اطلاع کے مطابق تین لوگوں کو ملوے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا جن کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
![چارمنزلہ عمارت کے اچانک گرنے سے ملبے میں دبے لوگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-multi-stories-building-collapse-01-7206466_15102022002416_1510f_1665773656_991.jpg)
موقع پر پہنچ کر علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ نے صحافیوں کو حادثہ سے متعلق بتایا اچانک ایک عمارت گر گئی جس میں گودام تھا لیکن کچھ لوگ سماں نکالنے گئے تھے جو ملوے سے نکالا جا رہا ہے۔ موقع پر بلڈوزر، پولیس، ایمبولینس، ڈاکٹر وغیرہ ضرورت کے حساب سے موجود ہیں اور راحت بچاؤ کا کام چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sultanpur violence سلطان پور تشدد معاملہ پر مولانا محمود مدنی کا وزیر اعلی کو مکتوب
عمارت کے گرنے کی خبر سن کر سیاسی لیڈر سمیت دیگر لوگ خاصی تعداد میں موقع پر پہنچ رہیں ہیں جن کو پولیس حادثے کی جگہ سے پہلے ہی روک رہی ہے تاکہ بچاؤ کا کام بآسانی کیا جا سکے۔
اطلاع کے مطابق عمارت کے مالک کا نام شاکر ہے جس کی کپڑوں کی دوکان تھی اور دیگر سمان کا گودام بھی تھا۔Multi Stories Building collapse in Aligarh,many Traps