ڈی جی جیل آنند کمار کے ترجمان سنتوش ورما کے مطابق، چتر کوٹ جیل سے موصولہ اطلاع کے مطابق چترکوٹ جیل کی اعلیٰ سطحی سکیورٹی بیرک میں انشو دیکشت ولد جگدیش، جو ضلع جیل سلطانپور سے انتظامی بنیادوں پر تبادلہ ہو کر چترکوٹ میں قید تھا، نے جعہ کی صبح تقریباً 10 بجے سہارنپور سے انتظامی بنیادوں پر آئے قیدی مقیم کالا و بنارس ضلع جیل سے آئے معراج الدین علی کو اسلحے سے مار دیا۔ اس کے ساتھ ہی پانچ دیگر قیدیوں کو بھی اپنے قبضے میں کر لیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا، کیونکہ اس کے پاس اسلحہ تھا، ایسے میں ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔
چترکوٹ کے ڈی ایم اور ایس پی نے موقع پر پہنچ کر اس کو قابو میں کرنے کی بہت کوششیں کی، لیکن وہ پانچ دیگر قیدیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ اس کی جارحیت اور ضد کے پیش نظر پولیس کے ذریعے کوئی اور متبادل نہیں ہونے کی صورت میں فائرنگ میں انشو دیکشت بھی مارا گیا۔
اس طرح اس واقعے میں کل تین قیدی مارے گئے، جس میں انشو دکشٹ پولیس کے ذریعے جبکہ مقیم کالا اور معراج علی کو انشو دیکشت نے اسلحے سے مارا ہے۔ جیل میں تلاشی کرائی جا رہی ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ اور ایس پی موقع پر موجود ہیں اور واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ فی الحال جیل میں امن ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔