ETV Bharat / state

مختار انصاری کے بھائی سماجوادی پارٹی میں شامل - मुख्तार अंसारी के भाई

ضلع غازی پور کے محمد آباد اسمبلی سیٹ سے دو بار رکن اسمبلی رہے صبغت اللہ انصاری نے اپنے حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مختار انصاری کے بھائی سماجوادی پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 8:18 PM IST

اترپردیش کی یوگی حکومت کو نظم ونسق اور خاتون سیکورٹی کے مسائل پر آئے دن گھیرنے والے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جیل میں قید مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔

پارٹی کی ریاستی دفتر پر ہفتہ کو اکھلیش یادو کی موجودگی میں صبغت اللہ انصاری نے اپنے بیٹے منو انصاری کے ساتھ ایس پی کی رکنیت حاصل کی اس کے علاوہ ایس پی کو چھور کر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کا دامن تھامنے والے سابق وزیر امبیکا چودھری نے بھی گھر واپسی کی ہے۔

ضلع غازی پور کے محمد آباد اسمبلی سیٹ سے دو بار کے رکن اسمبلی صبغت اللہ اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے محمدآباد سیٹ سے صبغت اللہ کو موقع دیا تھا لیکن انہیں بی جے پی امیدوار سے شکست ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر سے خاص بات چیت

ادھر ملائم اور اکھلیش حکومت میں وزیر رہے ایس پی کے فاونڈنگ اراکین میں سے ایک امبیکا چودھری کی تقریبا پانچ سالوں بعد پارٹی میں واپسی ہوئی ہے۔ چودھری نے اس موقع پر کہا کہ 'آج کا دن ان کے لئے دوبارہ پیدا ہونے کی طرح ہے۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.