اتر پردیش کے مئو سے قد آور رہنما مختار انصاری آج پیر کو بارہ بنکی کی سی جے ایم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ مختار انصاری کو ایمبولینس معاملے میں عدالت نے 14 جون طلب کیا تھا، اس کے لئے وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ انصاری عدالت میں سامنے پیش ہوں گے یا پھر ورچوئل اس بارے میں ابھی صاف نہیں ہو پایا ہے۔
دوسری طرف اس معاملے میں انصاری کے ترجمان سمیت دیگر تین لوگوں کی تلاش میں بارہ بنکی پولیس مئو پہنچ چکی ہے۔
پورا معاملہ یہ ہے کہ مبینہ فرضی دستاویزوں کے سہارے سال 2013 میں ایک ایمولینس بارہ بنکی اے آر ٹی او آفس سے رجسٹرڈ کرائی گئی تھی، جس کا استعمال مختار انصاری کر رہے تھے۔ پنجاب کے روپن جیل میں بند رہنے کے دوران انصاری کو اسی ایمبولینس سے موہالی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایمبولینس موضوع بحث بنی تھی اور بارہ بنکی پولیس نے UP41 AT 7171 کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ گاڑی کو ری نیول نہیں کرایا گیا ہے.
پولیس نے اس معاملے میں ڈاکٹر الکا رائے، شیشناتھ رائے اور راج ناتھ یادو کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا، ساتھ ہی اس معاملے میں فرار چل رہے آنند یادو، شاہد اور مجاہد کی گرفتار کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔