ETV Bharat / state

Muharram Processions میرٹھ میں قدیم دور سے علی عباس کی شہادت پر جلوس کا اہتمام

میرٹھ کے مختلف علاقوں میں ساتوی محرم سے امام بارگاہوں میں ذاکر اہل بیت مجالس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ رام باغ کالونی سے زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی تک علم اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

میرٹھ میں قدیمی دور سے علی عباس کی شہادت پر جلوس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 2:35 PM IST

میرٹھ میں قدیمی دور سے علی عباس کی شہادت پر جلوس کا اہتمام

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی کی امام بارگاہ پنجے تنی کے علاوہ امام بارگاہ منصبیہ چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر امام بارگاہ زاہدان اور عبد اللہ پور میں آج آٹھویں محرّم کی مناسبت سے جانب علی عبّاس کی شہادت سے منسوب تاریخ کے حوالے سے فضائل اور مصائب پڑھے گئے۔

مجالس کے بعد عزاداران شہدائے کربلا نے اپنے اپنے گھروں میں نظر مولا عبّاس کا اہتمام کیا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں جلوس علم بھی برآمد کیے گئے ۔اس کے علاوہ میرٹھ میں علی باقر زیدی کے مقام سے قدیمی دور سے نکالے جانے والے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کو کنٹرول کر پر امن ماحول میں جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Marsiyagoi in Meerut مجالس میں آج بھی صنف مرثیہ نگاری کی اہمیت برقرار

آٹھ محرم کی تاریخ کے حوالے سے شہادت مولا عبّاس کی قربانی پر ذاکر اہل بیت نے روشنی ڈالی۔ بیان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس اور علم بھی برآمد کیے گئے اور حسینیت کے پیغامات کو عام کیا گیا۔ جلوس کے اختتام پر لوگوں نے امام بارگاہ پنجے تنی میں حضرت علی عباس کا تابوت کی زیارت کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ امام حسین کے انسانیت کی خدمات کے جذبے کو پیش کیا۔ اس موقعے پر مسافروں کے لیے سبیلیں بھی لگائی گئیں تاکہ کسی بھی انسان کو پیاس کی وجہ سے تکلیف نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.