ETV Bharat / state

علی گڑھ: کورونا کے سبب محرم کے جلوس بھی متاثر - علی گڑھ کی کربلا

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی حکومت کی جانب سے جاری کووڈ۔ 19 کی گائیڈ لائین پر عمل کرتے ہوئے مذہبی رسومات ادا کیے جا رہے ہیں۔ علی گڑھ کربلا میں جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے تھے، لیکن آج وہاں کورونا کی وجہ سے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

muharram procession not allowed due to coronavirus in aligarh
کورونا کے سبب محرم کے جلوس بھی متاثر
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 8:23 PM IST

ہر سال محرم کی دس تاریخ کو یعنی آج کے دن علی گڑھ کی کربلا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وبا کے سبب اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس بار علی گڑھ کی کربلا میں ایک بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں۔

دیکھیں ویڈیو

شمیم اختر نے بتایا، 'اس بار تعزیہ داری بالکل نہیں ہو پائی ہے، اور جو تعزیہ بنائے تھے، جو امام باڑے سے ہدایت آئی تھی تعزیہ رکھنے کے لیے اس لئے بنائے تھے۔

اس بار اجازت نہیں تھی کورونا کی وجہ سے۔ اب ہم چاہتے ہیں حکومت کی جانب سے آگے کوئی ایسی تاریخ دی جائے تاکہ تعزیہ چہلم سے پہلے یا چہلم تک تعزیہ کربلا میں جا کے دفن ہو سکے، سب کے تعزیہ امام باڑے میں رکھے ہوئے ہیں کیونکہ حکومت نے کہا تھا امام باڑے میں رکھ سکتے ہیں۔'

muharram procession not allowed due to coronavirus in aligarh
محرم

علی گڑھ کربلا کے متولی سید مختار زیدی نے بتایا، ' تقریباً 249 تعزیہ کے جلوس رہتے ہیں۔ دو سے ڈھائی لاکھ یہاں لوگ اکٹھے رہتے ہیں، لیکن اس مہاماری اور حکومت کی ہدایت کی وجہ سے اور ہمارے دونوں عالم سے فطوا آجانے کے بعد ہم لوگوں نے یہ طے کیا کہ ہمیں پوری طرح سے ہدایت کو فالو کرنا ہے اور کل ہم نے اسی لئے شہر مفتی کے ساتھ اپیل جاری کی تھی۔

اس کا اثر ہے کہ یہاں پر ایک بھی شخص نہیں ہے۔ سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہے میں اپنی جانب سے کربلا کمیٹی کی جانب سے تمام تعزیہ داروں کو شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنے صبر اور سکون کے ساتھ اپنے آپ کو گھروں میں رکھا۔'

مصطفی عباس نے بتایا، 'بہت دل دکھ رہا ہے ہمارا، لیکن مجبوری ہے کیا کریں حکومت کو فالو کرنا بھی ضروری ہے۔ اس وقت بیماری ایسی پھیلی ہوئی ہے، جن کو دیکھتے ہوئے ہم بھی مجبور ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ہردوئی: سادگی سے محرم منانے کا فیصلہ

سید شاکر نقوی نے بتایا، 'ہمارا کہنا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمیں کربلا میں جانے کی اجازت ملنی چاہیے، ہمارا دل کر رہا ہے زیارت کرنے کے لئے آج کے دن ہم لوگوں کو خاص طور سے اجازت ملنی چاہیے لیکن جانے نہیں دیا جا رہا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.