محرم کا چاند نمودار ہونے کے بعد ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے گزشتہ شام کو محرم کا چاند نظر آتے ہی امام بارگاہ اور عزاخانوں میں مجلس ماتم کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جگہ جگہ حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس برآمد کیے جاتے ہیں۔ Muharram Preparations Started in Saharanpur
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے سبھی امام بارگاہ اور عزاخانوں میں بھی فرش اے عزا بیچھنا شروع ہو چکی ہیں نماز عشاء مجلسوں اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مولانا سید رضوان رضوی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'محرم نواسہ اے رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Muharram Juloos in Meerut: میرٹھ میں دو سال بعد محرم کا جلوس نکالا جائے گا
حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لئے کربلا میں اپنے بہتر جانشین ساتھیوں کے ساتھ مل کر کربلا میں شہادت دی تھی اسی یاد میں پوری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منایا جاتا ہے۔