ہر سال ماہ محرم الحرام میں غم حسینؓ میں نوحہ خوانی و سلام کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ لیکن رواں برس نوحہ خوانی و مجالس کا اہتمام اجتماعی طور سے نہیں ہو سکا۔
کورونا وائرس کے سبب حکومت نے اجتماعی مجالس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس کے سبب نوحہ خوانی و دیگر امور لوگ گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں۔
مزید خبریں:
امروہہ: محرم کے پیشِ نظر پولیس کا فلیگ مارچ
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے لوگ گھروں میں ہی عزاداری کر رہے ہیں اور اسے محدود انداز میں کیا جارہا ہے۔
عاشورہ کے موقع پر شیعہ حضرات نے نوحہ خوانی کا اہتمام بھی گھروں میں کیا۔