ETV Bharat / state

رام مندر کے افتتاح کے بعد بابری مسجد کے لیے ایک نئی جد وجہد شروع ہوگی: شفیق الرحمان برق

MP Dr Shafiqur Rahman on Ram Mandir سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے کہا کہ جس دن رام مندر کا افتتاح ہوگا, اسی گھڑی سے بابری مسجد کو دوبارہ تعمیرکرانے کی جدوجہد کی شروعات کروں گا۔ ان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

رام مندر کے افتتاح کے بعد بابری مسجد کے لئے ایک نئی جد وجہد شروع ہوگی:رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 11:08 AM IST

رام مندر کے افتتاح کے بعد بابری مسجد کے لئے ایک نئی جد وجہد شروع ہوگی:رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق

سنبھل: جوں جوں ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تاریخ قریب آ رہی ہے توں توں اس سلسلے میں بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اسی درمیان بے باک بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق رام مندر کے افتتاح اور بابری مسجد پر دیے گئے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ جس دن رام مندر کا افتتاح ہوگیا، اسی گھڑی سے بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرانے کی جدوجہد کی شروعات کروں گا۔ ان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تقریب میں بالکل نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مندر کا افتتاح ہوگا، اس دن وہ اللہ سے بابری مسجد کو واپس حاصل کرنے کی دعا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں اردو خطاطی پر ورکشاپ کا اہتمام

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ دنیا میں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں لیکن آج تک ایسا کام نہیں ہوا کہ کسی عبادت گاہ کو منہدم کرکے اس کی جگہ مسجد یا مندر بنائی گئی ہوگی۔ یہ انسانیت کی روایت کے خلاف ہے۔ یہ مذہب اور آئین کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کو طاقت کے بل پر تباہ کیا گیا ہے۔ شفیق الرحمن برک نے کہا کہ سب نے مل کر میری مسجد کو تباہ کیا۔ ہماری مسجد کو طاقت کے زور پر شہید کیا گیا اور اب اس پر مندر بنایا جا رہا ہے۔ عدالت کا فیصلہ ہماری توقعات کے خلاف تھا۔ میں دعا کروں گا کہ ہمیں ہماری بابری مسجد واپس مل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.