ETV Bharat / state

ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت سے اعظم خان کی ضمانت عرضی خارج - MP Azam Khan

اے ڈی جی سی رام اوتار سنگھ سینی نے بتایا کہ 'اعظم خان پر سال 2019 میں عظیم نگر علاقے میں واقع 13.842ہیکٹر زمین کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے یونیورسٹی میں ملا لیا گیا تھا۔

MP Azam Khan bail plea rejected
MP Azam Khan bail plea rejected
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایم پی۔ایم ایل اے عدالت نے انیمی پراپرٹی کو جوہر یونیورسٹی کے احاطے میں شامل کرنے کے ایک معاملے میں سابق وزیر و موجودہ رکن پارلیمان اعظم خان کی ضمانت کی عرضی خارج کردی۔

ضلع رامپور میں اعظم خان و دیگر کے ذریعہ جوہر یونیورسٹی میں انیمی پراپرٹی کو ملانے کے الزام میں ضمانت عرضی پر سماعت ہونی تھی۔ ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت کے جج جسٹس آلوک دوبے نے اعظم خان کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا۔

اے ڈی جی سی رام اوتار سنگھ سینی نے بتایا کہ 'اعظم خان پر سال 2019 میں عظیم نگر علاقے میں واقع 13.842ہیکٹر زمین کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے یونیورسٹی میں ملا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امروہہ: اعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون

انہوں نے بتایا کہ 'اس ضمن میں تھانہ عظیم نگر میں ہی مقدمہ قائم ہوا تھا۔ اس معاملے میں اعظم خان کی بیوی و موجودہ شہر رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، شیعہ وقف بورڈ کے انتظامی افسر احمد زید، وقف کے متولی انور مسعود گڈو وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

اس وقت اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سیتاپور کی جیل میں قید ہیں۔ اعظم خان کو علاج کے لئے دہلی کے میدانتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی بیوی تزئین فاطمہ ضمانت پر باہر ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.